بھٹکل 14/جنوری (ایس او نیوز) جوانی کی عمر سر کے بال جھڑنا ایک عام سی بات ہے جس کا علاج کرنا اور اس پر قابو پانا ممکن ہوسکتا ہے، اس کے باوجود یہ مسئلہ اتنا پریشان کن بھی ہوسکتا ہے کہ کوئی اپنی جان بھی لے سکتاہے اس پر یقین نہیں آتا۔ مگر مرڈیشور کے کائیکنی ہاراڈی میں یہ واردات پیش آئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ داونگیرے کے انجینئرنگ کالج میں فائنل میں زیرتعلیم کمار پرکاش شیٹی(25سال) نے اس وجہ سے خود کشی کرلی ہے کیونکہ اس کے سر کے با ل جھڑنے لگے تھے، اور وہ علاج سے مایوس ہوچکاتھا۔ وہ گزشتہ 8مہینے قبل کالج سے گھر لوٹا تھا، اور اس کے بعد سے بالوں کے مسئلے کو لے کر پریشان رہتاتھا۔ کالج میں واپس جانے کے لئے بھی تیار نہیں تھا۔ کمار کے والد پرکاش گنپتی شیٹی نے پولیس میں جو شکایت درج کروائی ہے اس کے مطابق کمار نے درخت سے پھندا لگاکر اپنی جان دے دی ہے۔
مرڈیشور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلینے کے بعد تحقیقات کی جارہی ہے۔